LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

جائیکا کے صدر کی احسن اقبال سے ملاقات، ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

Web Desk

5 August 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر ڈاکٹر تناکا آکی ہیکو نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتِ پاکستان کے فائیو ایز (5Es) فریم ورک اور “اُڑان پاکستان” کے تحت دوطرفہ ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ احسن اقبال نے جاپان کی سرکاری ترقیاتی معاونت (ODA) کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان دہائیوں سے پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی partner رہا ہے، جس نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں گندھارا تہذیب کے مشترکہ ورثے کے تناظر میں “پاکستان-جاپان گندھارا سیاحتی راہداری” کے قیام کی تجدید اور پروڈکٹیویٹی، کوالٹی اینڈ انوویشن (PQI) اقدام کے لیے جائیکا کی تکنیکی معاونت کی پیشکش کی۔ جائیکا کے صدر ڈاکٹر تناکا آکی ہیکو نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ڈیجیٹل تبدیلی، انسانی وسائل، سیاحت، اور اقتصادی زونز جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی توثیق کی۔