LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

جیسن ہولڈر نے پاک بھارت تنازع عالمی کرکٹ کیلئے افسوسناک قرار دیدیا

Web Desk

8 January 2026

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر جیسن ہولڈر نے پاک بھارت تنازع کو عالمی کرکٹ کے لیے افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایشیا کپ کی ٹرافی اسٹیج پر نہ لانا حد سے زیادہ اقدام تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ کرکٹرز دنیا میں امن کے سفیر ہوتے ہیں اور انہیں اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی اکٹھے ہو جائیں تو تاریخ بھی بدلی جا سکتی ہے۔

جیسن ہولڈر نے بتایا کہ وہ جنگ کے دوران پاکستان میں موجود تھے، جہاں اگرچہ خوف کا ماحول نہیں تھا لیکن غیریقینی کیفیت ضرور پائی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے انکار کے باعث ورلڈ کپ میچز کی منتقلی ایک غلط فیصلہ تھا۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر نے لیگ کرکٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مالکان لیگ کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کرتے، حالانکہ بہترین مقابلوں کے لیے ضروری ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا جائے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کرکٹر میتھیوز ہیڈن کی بیٹی گریس ہیڈن نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے دوران حالات نہایت خوفناک تھے۔ ان کے مطابق بھارت میں غیریقینی صورتحال کا سامنا رہا اور ایسے حالات پوری کرکٹ دنیا کے لیے تکلیف دہ ہوتے ہیں۔