LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط

صدر ٹرمپ نے یرغمالیوں کی واپسی کیساتھ اہل غزہ کی بھی مدد کی کوشش کی: جیرڈ کشنر

Web Desk

21 February 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ اہل غزہ کی تکالیف دور کرنے اور ان کی مدد کے لیے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ واشنگٹن میں نو تشکیل شدہ “پیس کونسل” کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے غزہ کی جنگ کو ہر لحاظ سے “المناک” قرار دیا۔

جیرڈ کشنر نے انکشاف کیا کہ وہ غزہ مینجمنٹ کی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین علی شعث اور دیگر متعلقہ کمیٹیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اہل غزہ کو مکمل تعاون فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسی شراکت داری قائم کرنا ہے جس میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن، استحکام اور باوقار زندگی کے مواقع موجود ہوں۔

انہوں نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیس کونسل میں شمولیت اختیار کی اور وسائل فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ کشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں وسائل کی کمی کا سامنا نہیں ہے، بلکہ اصل چیلنج “بہترین عمل درآمد” (Best Implementation) کا ہے تاکہ ایک ایسا مستقبل بنایا جا سکے جو ماضی کے چیلنجز سے مختلف ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مشن میں “ناکامی کوئی آپشن نہیں” اور ہمیں ہر صورت کامیابی کے راستے تلاش کرنے ہوں گے