LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم

Web Desk

20 September 2026

جماعتِ اسلامی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل تھے، جبکہ جماعتِ اسلامی کی نمائندگی نائب امیر لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ضیاء الدین انصاری اور شکیل احمد ترابی پر مشتمل وفد نے کی۔ نشست کے دوران حکومتی وفد نے سکیورٹی خدشات اور آئی ایم ایف کے متوقع دورے کا حوالہ دیتے ہوئے جماعتِ اسلامی سے اعلان کردہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ حکومت نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ عوام کو جلد غیر معمولی ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب، جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے حکومتی درخواست کو مشروط کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک بجلی کے بلوں پر عائد لیوی کا خاتمہ اور دیگر عوامی مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوتا، لانگ مارچ کا انعقاد لازمی رہے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری اور عملی اقدامات نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں “سپر لانگ مارچ” کا باقاعدہ آغاز کل کراچی سے کیا جائے گا۔