LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

جے 60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، تین پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Web Desk

4 November 2026

پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) کمپلیکس اسلام آباد میں جاری بین الاقوامی جے 60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین پاکستانی ٹینس پلیئرز نے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والوں میں احتشام ہمایوں اور حسن عثمانی شامل ہیں، جبکہ حمزہ رومان پہلے ہی اس اہم مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے۔ احتشام ہمایوں نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے روس کے ڈینیئل الیاس کو 6-3، 4-6 اور 6-4 سے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، جبکہ حسن عثمانی نے یکطرفہ مقابلے میں اپنے ہم وطن عامر مزاری کو 6-1 اور 6-1 سے پچھاڑ کر اگلے مرحلے میں قدم رکھا۔

بوائز ڈبلز کے مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، جہاں تین جوڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے عبدالباسط اور سربیا کے ووکاسن کی جوڑی کو شکست دی، جبکہ حسن عثمانی اور حذیق عاصم نے تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اسی طرح عامر مزاری نے سری لنکا کے آہل کلیل کے ساتھ مل کر کامیابی حاصل کی، تا ہم ریان خان، محمد شایان اور گرلز ڈبلز میں حاجرہ سہیل کو کوارٹر فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔