LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

استنبول میراتھون: ثاقب خان پاکستانی رنرز میں سرفہرست، 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کی

Web Desk

1 November 2026

ترکیے میں منعقد ہونے والی 48ویں استنبول میراتھن میں 18 پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42.195 کلومیٹر کا طویل فاصلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، جن میں ثاقب خان تمام پاکستانی رنرز میں سرفہرست رہے۔

ثاقب خان نے یہ میراتھن 2 گھنٹے 49 منٹ اور 33 سیکنڈز میں مکمل کی، جبکہ محمد سجاد 3 گھنٹے 17 منٹ 29 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ دوسرے اور اقبال علی خان 3 گھنٹے 23 منٹ 58 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ ثاقب خان اس ایونٹ میں واحد پاکستانی رنر رہے جنہوں نے میراتھن تین گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دورانِ ریس ثاقب خان اور محمد سجاد کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا؛ ابتدائی کلومیٹرز میں محمد سجاد آگے رہے اور ہاف میراتھن کے مقام پر انہیں برتری حاصل تھی، جو 30 کلومیٹر پر بڑھ کر 6 منٹ 17 سیکنڈز تک پہنچ گئی۔ تاہم، آخری مرحلے میں ثاقب خان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے زبردست رفتار پکڑی اور 35 سے 40 کلومیٹر کے درمیان فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے بالآخر 27 منٹ 56 سیکنڈز کے واضح فرق سے ریس جیت لی۔

دیگر پاکستانی فِنشرز میں عرفان علی (3 گھنٹے 52 منٹ 47 سیکنڈز) چوتھے، کامران یوسف (4 گھنٹے 2 منٹ 19 سیکنڈز) پانچویں، جبکہ محمد اسد صدیقی، محمد ذیشان علی اور عدیل منصور خان نے بھی مقررہ فاصلہ طے کیا۔ خواتین میں مہناز نوید نمایاں پاکستانی رنر رہیں جنہوں نے 4 گھنٹے 52 منٹ 6 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا، جبکہ سنائنا نے 5 گھنٹے 59 منٹ 40 سیکنڈز میں ریس مکمل کی۔ اس کے علاوہ محمد گلریز خان، محمد اسد خان، نوفل الٰہی، قسیم سعید، محمد اشعر صدیقی، محمد جہانزیب خان، فہد منصوری اور محمد ارسلان ایوب نے بھی کامیابی کے ساتھ میراتھن مکمل کی۔ دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھن قرار دی جانے والی اس دوڑ میں رنرز نے ایشیا سے یورپ تک کا مشہور باسفورس پل عبور کیا، جبکہ ریس کا اختتام تاریخی سلطان احمد اسکوائر پر ہوا۔ دریں اثنا، مردوں کی ایلیٹ میراتھن کینیا کے فِلیمون کِپٹو کِپچمبا نے 2 گھنٹے 8 منٹ 44 سیکنڈز میں مکمل کر کے نیا کورس ریکارڈ قائم کیا، جبکہ خواتین کی ریس ایتھوپیا کی کاسانیش ایانےو بازے نے جیتی۔ واضح رہے کہ استنبول میراتھن کو ورلڈ ایتھلیٹکس کا گولڈ لیبل حاصل ہے۔