پاک ایران سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق، کراچی تا چاہ بہار تجارتی راہداری کی تجویز
Web Desk
5 August 2026
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے ایرانی کاروباری وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے “کراچی تا چاہ بہار” تجارتی راہداری قائم کرنے کی اہم تجویز بھی زیرِ غور آئی۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے چاول، پیٹروکیمیکل اور اسٹیل کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور بارٹر (جنس کے بدلے جنس) تجارت کے فروغ کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایران کو سالانہ 30 لاکھ ٹن چاول درکار ہوتے ہیں، جس میں پاکستانی چاول کا حصہ بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمود طفیل نے بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ ایرانی وفد نے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کو ایران کا رسمی دورہ کرنے کی دعوت دی۔
متعلقہ عنوانات
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026
آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026