ہم پر جنگ بندی کے خطرات منڈلا رہے جنہیں سنجیدگی سے لے رہے ہیں: سربراہ ایرانی ایٹمی تنظیم
Web Desk
2 February 2026
سربراہ ایرانی ایٹمی تنظیم محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کو جنگ بندی سے متعلق ممکنہ خطرات کا سامنا ہے جنہیں سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، تاہم دفاعی مقاصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے درکار تمام صلاحیتیں رکھتا ہے اور ایٹمی ہتھیار اس کی حکمتِ عملی کا حصہ نہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کی قیادت میں امریکی بحری بیڑا خطے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران فوجی تصادم سے بچنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ تہران کو امریکی تجاویز پر جواب دینے کے لیے غیر اعلانیہ ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔ ایرانی صدر اس سے قبل مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ ایران جنگ نہیں چاہتا۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
26 August 2026
جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
26 August 2026
چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
26 August 2026
ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
26 August 2026
امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ
26 August 2026
امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
26 August 2026
عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
26 August 2026
امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ
26 August 2026