انسٹاگرام ریلز کیمرا میں جدید ایڈیٹنگ فیچرز متعارف
Web Desk
24 November 2025
انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرا میں نمایاں اور جدید اپ گریڈز متعارف کرا دیے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو بہتر، تیز اور تخلیقی ویڈیو ایڈیٹنگ سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئے اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب ریلز کیمرا کے ذریعے 20 منٹ تک ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے، جو پہلے کے مقابلے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ تبدیلیاں صارفین کی فیڈبیک کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جن میں “ٹچ اپ موڈ” کی شدت کنٹرول کرنے والا سلائیڈر، بہتر گرین اسکرین فنکشن، اور ریکارڈنگ کے دوران نیا کاؤنٹ ڈاؤن اور ٹائمنگ کنٹرول شامل ہیں۔
انسٹاگرام نے ایڈیٹنگ کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے “انڈو آپشن” بھی شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ریلز کے سیکوئنس میں آخری کلپ کو بآسانی واپس لے سکتے ہیں۔ اگرچہ نیا کیمرا 20 منٹ تک کی ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے، تاہم انسٹاگرام کا الگورتھم بدستور 3 منٹ سے کم دورانیے کی ریلس کو زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اپ گریڈ تخلیق کاروں کو تفصیلی ویڈیوز، ٹیوٹوریلز اور سیریز نما مواد بنانے کا نیا موقع فراہم کرے گا، جبکہ پلیٹ فارم اپنی توجہ چھوٹے مگر زیادہ مؤثر مواد پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل
14 October 2026
مصنوعی ذہانت برطانوی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے ، ایم آئی فائیو چیف
14 October 2026
دنیا کی پہلی ’نیوکلیئر گھڑی‘ تیار، حیرت انگیز ایجاد
14 October 2026
خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج تھا، قانون کے دائرے میں عوام کیلئے اقدامات کریں گے: شزا فاطمہ
13 October 2026
روسی انرجی ویک کا کل سے آغاز، عالمی توانائی کے مستقبل پر اہم مذاکرات متوقع
13 October 2026
واٹس ایپ میں میسجز شیڈول کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026