LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

Web Desk

2 August 2026

حالیہ تیز بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جناح بیراج اور کوٹ چاندنہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جناح بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 37 ہزار 941 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 31 ہزار 301 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں نہری نظام کے ذریعے پانی کی مسلسل اور متوازن ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے تھل کینال میں 66 ہزار 640 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ اور مجموعی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے دریا کے قریب رہنے والے مکینوں اور عام شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے کناروں اور خطرناک نشیبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے سخت گریز کریں اور حفاظتی اقدامات کے تحت جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔