LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

ملک میں سیاسی اتفاقِ رائے کے لیے قیدی لیڈر سے بات چیت ضروری: فواد چوہدری و عمران اسماعیل

Web Desk

5 August 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزراء عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے بتایا کہ انہوں نے جیل رولز کے تحت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے قانونی درخواست دائر کی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت کی معلومات حاصل کرنے کے علاوہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اہم امور پر بھی بات کریں گے۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور وزیراعظم شہباز شریف اب تک مرکز اور صوبوں میں مجموعی طور پر 17 بجٹ پیش کر چکے ہیں مگر حالات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ انہوں نے اختیارات کی منتقلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے سیاسی رہنما اس وقت جیل میں قید ہیں اور حقیقی سیاسی اتفاقِ رائے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور قید دیگر سیاسی کارکنان کی رہائی اور ان سے مذاکرات ضروری ہیں۔ فواد چوہدری نے ملکی اسٹیبلشمنٹ سے بھی صورتحال پر نظرِ ثانی اور گفتگو کی اپیل کی۔