عمران عباس نے شوبز میں واپسی سے متعلق اہم انکشاف کردیا
Web Desk
5 July 2026
پاکستان کے معروف اور نامور اداکار عمران عباس نے شوبز انڈسٹری میں اپنی واپسی اور نئے پروجیکٹس سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا کسی بھی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ ان کا کوئی بھی نیا ڈرامہ نشر ہونے والا نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے حالیہ عرصے میں کسی بھی ٹی وی پروجیکٹ کے لیے معاہدے پر دستخط (سائن) نہیں کیے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت شوبز میں فوری واپسی کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہے اور ان کی تمام تر توجہ فی الحال اپنی کاروباری سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔ واضح رہے کہ عمران عباس ماضی میں بھی موجودہ دور کی کہانیوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں، جہاں ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے ڈراموں کے اسکرپٹس انہیں اتنے متاثر نہیں کرتے کہ وہ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے دکھائی دیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیکا خان کی سالگرہ پر پانچ منزلہ کیک کے ساتھ کیا ہوا؟ مہمانوں کا مزہ کرکرا
1 October 2026
دلجیت دوسانجھ کا لاہور سے محبت کا پیغام، تنقید کرنے والوں کے لیے بھی مثبت جواب
1 October 2026
معروف اور مزاحیہ اداکار سید کمال کی برسی آج منائی جا رہی ہے
30 September 2026
فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا
30 September 2026
بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم کا اعلان
30 September 2026
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026