LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایمان رجب کا خود کو سالار سکندر کا فی میل ورژن قرار

Web Desk

20 July 2026

معروف پاکستانی وی لاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے انسٹاگرام پر ایک متنازع پوسٹ کے ذریعے خود کو عمیرہ احمد کے مشہورِ زمانہ ناول ’پیرِ کامل‘ کے مقبول کردار ‘سالار سکندر’ سے تشبیہ دے کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایمان رجب نے لکھا کہ انہیں سالار سکندر کا مؤنث روپ کہا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے شوہر کو وہ محبت دی ہے جو وہ خود ان سے حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں شوہر و بیوی گزشتہ کچھ عرصے سے علیحدگی، طلاق کے نوٹسز اور صلح کی خبروں کے باعث مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سالار سکندر جیسے پسندیدہ ادبی کردار سے اس تقابل پر سخت ناپسندیدگی اور تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض توجہ حاصل کرنے کا ایک نیا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔