ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس: دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
Web Desk
16 January 2026
لاہور: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کے کیس کی سماعت کی اور دونوں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج افضل مجوکا نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ “آپ تنخواہ نہیں لیتے تو کیوں پیش نہیں ہوتے؟” اور واضح کیا کہ این سی سی آئی اے کے ہر کیس میں پراسیکیوٹر کی موجودگی ضروری ہے۔
تفتیشی افسر عمران حیدر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان روپوش ہیں، جس کی وجہ سے گرفتاری نہیں ہو سکی۔ عدالت نے حکام کو ٹیمیں نکالنے اور بارہ بجے تک گرفتاری کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن کو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کروانے اور ایس پی لیول کے افسر کو اس کام کے لیے مقرر کرنے کا بھی حکم دیا۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا جا رہا ہے اور سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026