LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: شزہ فاطمہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے: اختیار ولی خان وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر

انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے: اختیار ولی خان

Web Desk

3 August 2026

وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں کامیابی یا شکست کو اعلیٰ جمہوری روایت کے مطابق قبول کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے درج ذیل نکات پر زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ انتخابات میں ناکامی کی صورت میں اپنے سیاسی مخالفین کو مبارکباد دینے کا ظرف اور اخلاقی حوصلہ پیدا کریں۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آگے بڑھ کر انہیں مبارکباد دی تھی۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستیاب اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام انتخابی حلقوں میں واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

اختیاز ولی خان نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کی شفافیت اور ملک میں جمہوری استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور نتائج کو خوش اسلوبی سے قبول کرتے ہوئے جمہوری اقدار کو فروغ دیں۔