LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کے واقعے کا نوٹس، ملزم فوری گرفتار کرنے کا حکم سعودیہ اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر وزیراعظم کی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز نصب کرنے کی منظوری اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے بجائے امن پر توجہ دینی چاہیے تھی: امیر مقام پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور شرجیل انعام میمن کا حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا

14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے

Web Desk

17 August 2026

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست جیسے قومی دن پر احتجاج کرنے والے ملکی نظریے اور قومی تشخص کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اختیار ولی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس اور ریڈیو پاکستان کو نقصان پہنچایا اور شہدا کی قربانیوں کا احترام نہیں کیا۔ خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ منشیات اور جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کو وزیر بنایا گیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا جبکہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچانے پر مبنی رہیں۔