اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے خلاف درخواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس
Web Desk
16 January 2026
اسلام آباد: جماعت اسلامی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرڈیننس کا مقصد بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنا ہے۔
درخواست پر سماعت جسٹس محمد اعظم خان نے کی۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے صدر نصر اللہ رندھاوا وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے ہی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا اور 15 فروری 2026 کو پولنگ مقرر تھی، تاہم 10 فروری 2026 کو اچانک صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔
وکیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے چند روز قبل آرڈیننس کا اجرا بدنیتی پر مبنی ہے اور یہ اقدام انتخابی عمل کو روکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں بھی عدالت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات دیے، تاہم ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ فریقین کو سنے بغیر کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026