LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال اس بار اسرائیل ٹرمپ سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ کرے گا، نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ ایران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت علیحدہ گروپ میں شامل

Web Desk

21 October 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2027ء کے مکمل شیڈول اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے ایڈیشن کی مشترکہ میزبانی بنگلہ دیش اور نیپال کریں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 21 جنوری 2027ء سے ہو گا۔ اس عالمی ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے 4 منتخب وینیوز پر مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو اس ایونٹ کے لیے مختلف گروپس میں رکھا گیا ہے۔

  • گروپ A: بھارت، آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیپال

  • گروپ B: پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ساموا (Samoa)

  • گروپ C: آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نائجیریا اور یو اے ای

  • گروپ D: انگلینڈ، سری لنکا، امریکہ اور اسکاٹ لینڈ

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 4 فروری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل معرکہ 6 فروری 2027ء کو منعقد ہوگا۔