زمبابوے کیخلاف میچ میں غصہ، بھارتی ویمن کرکٹر شفالی ورما کی سرزنش
Web Desk
21 October 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ویمنز ٹیم کی اوپننگ بیٹر شفالی ورما کی باضابطہ سرزنش کرتے ہوئے انہیں انتباہ جاری کیا ہے۔
آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شفالی ورما نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے ‘لیول ون’ (Level 1) کی خلاف ورزی کی۔ واقعہ اننگز کے 12ویں اوور میں پیش آیا جب زمبابوے کے خلاف ایک آسان کیچ ڈراپ ہونے پر شفالی ورما نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے گیند کو زور سے زمین پر دے مارا، جو کہ کھیل کے احترام کے خلاف ورزی زمرے میں آتا ہے۔
اس ڈسپلنری کارروائی کے نتیجے میں آئی سی سی نے شفالی ورما کو سرزنش کے ساتھ ساتھ 1 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔ یہ گزشتہ 24 ماہ کے عرصے میں شفالی ورما کے اکاؤنٹ میں شامل ہونے والا پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026