حارث رؤف اور انگلش ٹیم پر آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا
Web Desk
28 October 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یہ واقعہ اتوار کے روز لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ایک ون ڈے میچ کی اننگز کے 46 ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا، جب حارث رؤف نے وائیڈ بال کی اپیل کی اور انگلش آل راؤنڈر ول جیکس کے ساتھ تلخ کلامی اور بحث شروع کر دی۔ اس دوران انہوں نے اپنا بیٹ بھی اٹھایا اور آن فیلڈ امپائر شرف الدولہ کی بار بار تنبیہ کے باوجود اپنی بحث جاری رکھی، جس پر آئی سی سی نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔
آئی سی سی کے مطابق اس خلاف ورزی پر حارث رؤف پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک نیا ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران حارث رؤف کی یہ تیسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ قومی فاسٹ بولر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو تسلیم کر لیا، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔
دوسری جانب اسی میچ میں سلو اوور ریٹ (مقررہ وقت میں مقررہ اوورز مکمل نہ کرنے) کے باعث مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلش ٹیم کو مقررہ وقت میں تین اوورز کم کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا، اور انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے بھی ٹیم کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ واضح رہے کہ اس سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب ٹائٹل کے لیے پاکستان کا مقابلہ 31 اکتوبر کو سری لنکا کی ٹیم سے ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026