LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی مدد جاری رکھیں گے، برطانوی وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے، سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم

آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیا

Web Desk

27 January 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج کے لیے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلا دیشی صحافی کو ایکریڈیشن جاری نہیں کی گئی، جبکہ کچھ صحافیوں کی ایکریڈیشن پہلے ہو چکی تھی مگر بعد میں کینسل کر دی گئی۔

بنگلا دیشی صحافیوں نے بتایا کہ بعض صحافیوں کو پہلے تصدیقی ای میل موصول ہوئی، لیکن بعد میں انہیں ایکریڈیشن مسترد کرنے کی اطلاع دی گئی۔ بنگلا دیش کے اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے تصدیق کی کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔