LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے

آئی سی سی کا ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور، ٹیموں کی تعداد کم ہونے کا امکان

Web Desk

15 July 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ سمیت مختلف عالمی ایونٹس کے موجودہ فارمیٹس میں بڑی اور دور رس تبدیلیاں لانے پر غور کر رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ون ڈے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کر کے 12 کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ ورلڈ کپ 2027 میں ایک نیا ‘سپر سیون’ مرحلہ متعارف کرائے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ فارمیٹ کا سب سے پرکشش پہلو یہ ہوگا کہ اس کے تحت روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ میں زیادہ میچز دیکھنے کو مل سکتے ہیں، جس سے ایونٹ کی تجارتی اہمیت اور شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو بھی مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے اس کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنلز کا مرحلہ شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ‘سپر 8’ مرحلے کو ‘سپر 10’ میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیرِ بحث ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی مستقبل میں ایک نیا کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ متعارف کرانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے، تاہم ان تمام انقلابی تجاویز پر فی الحال حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے جو کہ کونسل کے آئندہ اجلاسوں میں متوقع ہے۔