LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ طے یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے کسی دوسرے شخص کو ذمہ داری سونپیں: ڈونلڈ ٹرمپ روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع یوکرین صدر کا روسی حملوں کی روک تھام کیلئے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فراہمی کا مطالبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور حوثی باغیوں کیساتھ سیاسی مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلنے کی توقع نہیں: ڈاکٹر عبدالعزیز صقر نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن امریکی صدر کی مقبولیت میں مزید ریکارڈ کمی، شرح 33 فیصد پر آگئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

آئی سی سی ٹیم کے اسلام آباد میں ڈیرے، انگلش کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے

Web Desk

19 October 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی 5 رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اچانک ڈوپ ٹیسٹ کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم نے 18 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے کے درمیان انگلش کرکٹرز سے یورن اور بلڈ سیمپلز حاصل کیے۔ یہ اقدام سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شفاف انعقاد اور عالمی کھیل کی ریگولیٹری پالیسیوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی کی اس خصوصی اینٹی ڈوپنگ ٹیم میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے۔ حاصل کیے گئے تمام نمونوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔