LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

ہیوسٹن: ہیلپنگ ہینڈ کی کمیونٹی سے یتیم بچوں کی کفالت میں تعاون کی اپیل

Web Desk

18 February 2026

ہیوسٹن: ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈولپمنٹ نے تقریب منعقد کی، جس میں دنیا بھر کے یتیموں کے لیے کفالت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تقریب میں 20,000 سے زائد یتیموں کی کفالت کے پروگرام کے حوالے سے ٓگاہ کیا گیا اور کمیونٹی سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی۔

ایونٹ میں بتایا گیا کہ ہیلپنگ ہینڈ اب تک 51,000 یتیموں کو کفالت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ رواں سال دنیا بھر میں 20,000 یتیموں کی کفالت کی گئی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 10,500 یتیموں کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، جن میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بچے بھی شامل ہیں۔

مقررین نے کہا کہ یتیم کی کفالت نہ صرف ان کے کھانے پینے کی ضروریات پوری کرتی ہے بلکہ تعلیم، صاف پانی، اور معاشرتی سکون بھی فراہم کرتی ہے، جس سے یتیموں کی زندگی میں امید اور بہتری آتی ہے۔ کمیونٹی کے افراد کو ویب سائٹ hhrd.org/OSP  کے ذریعے یتیموں کی کفالت میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔

ایونٹ میں شریک دیگر اداروں، جیسے آلائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف، نے بھی اس پروگرام میں تعاون کا اعلان کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر اور مقامی سطح پر مزید یتیموں کی مدد کے لیے شراکت جاری رہے گی۔ تقریب میں تقریباً 400 یتیم پہلے ہی کفالت کے لیے اپنائے جا چکے تھے، اور رمضان کے دوران مزید تعاون کی توقع ہے۔