LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی کامیابی، پہلی بار یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت

Web Desk

9 January 2026

پاکستان فٹبال کے لیے ایک بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا ہے، جہاں پاکستان نے پہلی بار یوئیفا فٹبال ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی کے مطابق پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم اپریل میں یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک قازقستان میں منعقد ہوگا۔

محسن گیلانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں میزبان قازقستان کے علاوہ روس اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوئیفا ایونٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔

صدر پی ایف ایف کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی فٹبال سیکھنے اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا قیمتی موقع ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یوتھ ڈیولپمنٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان فٹبال کے مستقبل کے لیے نہایت مثبت قدم ہے اور اس سے ملکی فٹبال کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔