ایسے ڈرامے ہی آمدنی کا ذریعہ ہیں، حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ کی والدہ پر تنقید
Web Desk
14 July 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ کے بعد اب ان کی والدہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک وی لاگ کلپ میں رجب بٹ کی والدہ کو پرینک کے دوران بے ہوش ہونے کا ڈراما کرتے اور پھر مسکرا کر اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر ردِعمل دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے اپنے ‘ایکس’ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایسے ہی ڈراموں کے ذریعے یہ لوگ مالی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ آٹھ، آٹھ سال کے معصوم بچے ایسا مواد دیکھ کر متاثر ہو رہے ہیں اور اس خاندان نے معاشرے کی بہتری کے لیے کبھی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔ حنا پرویز بٹ کے اس سخت موقف پر سوشل میڈیا صارفین میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے؛ جہاں بعض صارفین نے ایسے مواد کے بائیکاٹ اور چینلز پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، وہیں کچھ صارفین نے رجب بٹ کا دفاع کرتے ہوئے اسے محض عام تفریح قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ حنا پرویز بٹ اس سے قبل بھی رجب بٹ کے کانٹینٹ کو بچوں کی تربیت کے لیے نقصان دہ قرار دے چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026