بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سڑکیں بحال کرنے کا کام شروع، درجنوں افراد ریسکیو
Web Desk
24 January 2026
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ بالائی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، تاہم پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں کے باعث درجنوں افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
اگرچہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھمنے لگا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔ برفباری کے رکنے پر سڑکوں سے برف ہٹانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں اور سیاحوں کے لیے امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، تاہم وادی لیپہ، بالائی نیلم، سدھن گلی، پیر چناسی، محمود گلی اور لسڈنہ سمیت کئی علاقوں کی شاہراہیں تاحال بند ہیں۔ مظفرآباد میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
ضلع حویلی میں شدید برفباری کے باعث ایمبولینس سمیت 25 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں، پاک فوج نے 32 مسافروں کو ریسکیو کر لیا جبکہ ایمبولینس میں موجود دو میتیں بھی نکال لی گئیں۔ وادی نیلم میں برفباری کے باعث تین مکانات منہدم ہو گئے۔
خیبرپختونخوا
وادی کاغان میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے پر سیاحوں کا داخلہ روک دیا گیا، جبکہ سیاحوں کو بالاکوٹ میں روک لیا گیا ہے۔ دیربالا، کمراٹ، لواری ٹنل اور باجوڑ میں بھی سڑکیں بند ہیں۔ شانگلہ ٹاپ میں 22 گھنٹوں سے برف میں پھنسے چار سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
گلگت بلتستان
چلاس اور اپر کوہستان میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہو گئی، جس سے سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ استور میں 5 سے 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ استور کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہو گیا ہے۔
گلیات اور مری
گلیات میں تین سے چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے، نتھیاگلی میں درجہ حرارت منفی 9 جبکہ ایبٹ آباد میں منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم سیاحوں کا داخلہ بند ہے اور تمام ہوٹل بھر چکے ہیں۔
بلوچستان
شمالی بلوچستان میں برفباری رکنے کے باوجود شدید سردی برقرار ہے۔ کوئٹہ، قلات، چمن اور زیارت میں پانی کی پائپ لائنیں منجمد ہو گئیں، جبکہ این-50 ژوب ہائی وے مختلف مقامات پر بند ہے۔
این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے الرٹس
این ڈی ایم اے نے 23 سے 29 جنوری تک برفانی تودے گرنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید بارش اور بالائی اضلاع میں شدید برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026