بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند، سیاح محصور، حادثات میں 2 افراد جاں بحق
Web Desk
22 January 2026
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاح پھنس گئے جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ سے زیارت جانے والی درجنوں گاڑیاں شاہراہ پر پھنس گئیں، جبکہ چمن کے گرد و نواح میں 100 سے زائد سیاح اپنی گاڑیوں میں محصور ہیں۔
این 50 شاہراہ پر کان مہترزئی، خانوزئی اور مسلم باغ کے علاقوں میں شدید برفباری اور پھسلن کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں بین الصوبائی مسافر اور مال بردار گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ این 50 پر پیش آنے والے 9 مختلف حادثات میں 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کوژک ٹاپ پر شدید سائبیرین ہواؤں کے باعث این 25 چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا۔ شیلاباغ کے قریب پھسلن کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں مانسہرہ، گلیات، شانگلہ، لوئر دیر، مہمند، کالام، اورکزئی، چترال اور خیبر میں شدید برفباری ہوئی ہے۔ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 100 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں، 35 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک برفباری سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جبکہ ہنزہ، نگر اور چلاس سمیت دیگر علاقوں میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے۔ مری میں مسلسل برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026