امریکا میں شدید برفباری،ہزاروں پروازیں منسوخ،ہنگامی حالت نافذ
Web Desk
28 December 2025
امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا، جبکہ ہزاروں فضائی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ میں سڑکیں برف کی موٹی تہہ سے ڈھک گئیں، جب کہ تیز سرد ہواؤں اور مسلسل برفباری کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
شدید موسم کے اثرات کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا اور مختلف ایئرپورٹس پر 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اور کنیکٹی کٹ کے لیے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ نیویارک کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ریسکیو، میونسپل اور برف ہٹانے والے ادارے سڑکوں کی بحالی اور ہنگامی اقدامات میں مصروف ہیں، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مزید برفباری سے حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
18 June 2026
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ
18 June 2026
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری
18 June 2026
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
18 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
18 June 2026
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
17 June 2026