LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پروفائل میں غیر متوقع تبدیلی، مداح حیران

Web Desk

12 May 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر اپنے ایک منفرد اور غیر متوقع اقدام کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہانیہ عامر نے اپنی پروفائل میں ایسی تبدیلیاں کی ہیں جس نے مداحوں کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ہانیہ عامر نے اپنی گلیمرس تصاویر کے بجائے اپنے قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر لگی تصویر کو انسٹاگرام کی پروفائل پکچر بنا لیا ہے۔داکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے سینکڑوں پرانی پوسٹس کو ڈیلیٹ یا آرکائیو کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اب محض 11 پوسٹس باقی رہ گئی ہیں۔ ہانیہ عامر کے اس اقدام پر جہاں کچھ مداحوں نے مزاحیہ تبصرے کیے کہ “صرف ہانیہ ہی شناختی کارڈ کی تصویر میں اتنی خوبصورت نظر آسکتی ہیں”، وہیں کچھ صارفین نے اسے توجہ حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ قرار دیا۔ دوسری جانب، اداکارہ کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد تشویش کا اظہار کر رہی ہے کہ آیا وہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے۔ تاحال ہانیہ عامر کی جانب سے ان تبدیلیوں کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔