LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز دیدی لاہور سمیت بڑے شہروں سے میئر کا عہدہ ختم کرنے سے بلدیاتی نظام کمزور ہوگا: سعد رفیق امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی

ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

9 April 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوش مزاج شخصیت اور دلکش انداز کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں اپنی قریبی دوست اور معروف اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں، جہاں ان کی موجودگی نے چار چاند لگا دیے ہیں۔ اس رنگا رنگ تقریب میں شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے، بشمول اداکارہ یشما گل بھی شریک تھیں، جنہوں نے ان خوشی کے لمحات کو یادگار بنایا۔

شادی کی مختلف تقریبات، خصوصاً قوالی نائٹ اور سنگیت میں ہانیہ عامر کا جوش و خروش دیدنی رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو روایتی گانوں پر خوبصورت ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہانیہ عامر نے معروف ڈیزائنر حسین رہر کا تیار کردہ سیاہ اور سنہری رنگ کا نفیس لہنگا زیب تن کیا، جس نے ان کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین ہانیہ کے اس منفرد فیشن انتخاب اور ان کی زندہ دلی کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔