LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

ہنگو میں بڑا کامیاب آپریشن، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے میں ملوث مبینہ دہشتگرد مارا گیا

Web Desk

2 August 2026

ضلع ہنگو کے علاقے چھپری نریاب میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک اہم مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خونریز حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی منصوبہ ساز انجام کو پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگو کی خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 28 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔