پنجاب میں 80 لاکھ بچیاں سکول نہیں جا رہیں: حافظ نعیم الرحمان کا دعویٰ
Web Desk
22 August 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی تعلیمی و معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبے میں تقریباً 80 لاکھ بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں، جبکہ حکومت نے ہزاروں اسکولوں کو آؤٹ سورس کر کے بنیادی تعلیم کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی شرح خواندگی بمشکل 70 فیصد ہے اور خواتین و مردوں کی ایک بڑی تعداد بنیادی تعلیمی حقوق سے محروم رکھی گئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے صحت اور روزگار کے شعبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بننے والی طالبات کو ہاؤس جاب میں پورا حق نہیں مل رہا اور بنیادی مراکز صحت سے ذمہ داری ختم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 8.5 کروڑ مزدوروں میں 3 کروڑ خواتین شامل ہیں، لیکن پنجاب کی 4 کروڑ خواتین کے لیے کم از کم اجرت تک طے نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ برسوں میں پنجاب میں غربت میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 40 فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع
22 August 2026
ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
22 August 2026
دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت
22 August 2026
یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026