LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا

بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ

Web Desk

7 October 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مذاکرات سے بالکل انکار نہیں کر رہی، لیکن بات چیت ہر صورت “غیر مشروط” ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک، قوم اور جمہوریت کے بہتر مستقبل کے لیے مذاکرات کی کامیابی انتہائی ناگزیر ہے، جبکہ ملک میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ حکومتی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کو مشروط بنایا گیا ہے، جبکہ سیاسی لوگ ہمیشہ غیر مشروط طور پر بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتی رہنما پریس کانفرنسز کے بجائے سنجیدہ مذاکرات پر توجہ دیتے تو اب تک معاملات حل ہو چکے ہوتے، اور تمام مسائل کا واحد حل باہمی بات چیت میں ہی پوشیدہ ہے۔