LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ

Web Desk

7 October 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایم ٹی آنر 25 کے مزید تین پاکستانی کریو ارکان کی بحفاظت وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران علی، حسین یوسف اور محمد یاسین ادیس ابابا سے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملیں گے۔ نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ایتھوپیا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ان تینوں ارکان سے ملاقات کر کے انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کیں، جبکہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تمام کریو ارکان کی واپسی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے۔ اسحاق ڈار نے اس دوران ایم ٹی آنر 25 کے تین پاکستانی کریو ارکان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سمندری راستوں، بحری کارکنوں کی سلامتی اور بحری قزاقی کے خلاف عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔