LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر

Web Desk

7 October 2026

قطر نے تصدیق کی ہے کہ اس کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جن کا بنیادی مقصد فریقین کے درمیان کسی قابلِ عمل حل تک پہنچنا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں تمام فریقوں کے تحفظات اور خدشات کو مدِ نظر رکھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قطر نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے ‘مکہ دفاعی معاہدے’ کی پرزور حمایت کا اظہار بھی کیا۔ قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بناتا ہے، اور قطر خطے کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔