LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

7 October 2026

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران جام کمال خان نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پرزور دعوت دی، جبکہ جرمن سفیر نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق پاکستان کی اصلاحاتی پیش رفت کو سراہا۔ اس موقع پر رانا احسان افضل نے پاکستانی باسمتی چاول کے جغرافیائی شناخت (جی آئی) کا معاملہ بھی اٹھایا اور اس کے قانونی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ جرمن سفیر نے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کا ذکر کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے جرمن سفیر کو نومبر میں کراچی میں منعقد ہونے والی ’فوڈ ایگ 2026‘ میں شرکت کی دعوت دی، جسے جرمن سفیر نے خوش آئند قرار دیا، جبکہ جرمن سفیر نے بھی جام کمال کو اکتوبر کے آخر میں سیول میں ہونے والی ایشیا پیسیفک کانفرنس آف جرمن بزنس میں شرکت کی دعوت دی۔