حدیقہ کیانی کو فن موسیقی میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا
Web Desk
15 May 2026
گورنر ہاؤس لاہور میں بدھ کے روز منعقدہ ایک پروقار تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدرِ پاکستان کی جانب سے معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو موسیقی کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا۔حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ وصول کرنے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس اعزاز کے حصول پر بے حد فخر اور عاجزی محسوس کر رہی ہیں۔ گلوکارہ کے لیے یہ لمحہ اس لیے بھی خاص تھا کہ انہیں 20 سال قبل ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا، اور اب دو دہائیوں بعد انہیں ملک کا یہ تیسرا بڑا سول اعزاز (ستارہ امتیاز) حاصل ہوا۔ حدیقہ کیانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے بیٹے، خاندان، مداحوں اور ان تمام لوگوں کے سر باندھا جو برسوں سے ان کے فنی سفر کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب کے ساتھ یہ سفر آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔”گلوکارہ نے ایک دلچسپ مشاہدہ بھی شیئر کیا کہ 20 سال قبل جب انہیں ’تمغہ امتیاز‘ ملا تھا، تب بھی انہوں نے سرخ لباس زیب تن کر رکھا تھا اور اس بار ستارہ امتیاز وصول کرتے وقت بھی وہ اتفاقاً سرخ لباس ہی پہنے ہوئے تھیں۔ انہوں نے اس اتفاق کو اپنے فنی سفر کی ایک خوبصورت علامت قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026