گل پلازہ میں 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں: وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش
Web Desk
18 January 2026
گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کی شب 9:45 سے 10:15 بجے کے درمیان پیش آیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 1200 سے زائد دکانیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی کارروائی کے بعد آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آتشزدگی سے متعلق کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے رپورٹ پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں فائر فائٹرفرقان سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، امدادی کارروائی میں 22 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 10 واٹر باؤزرز اور 4 اسنارکل گاڑیاں شامل رہیں، ریسکیو 1122 آپریشن میں 33 ایمبولینسوں نے بھی حصہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نےقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔۔۔ان کاکہناتھاکہ سانحے میں بھاری مالی نقصان پر بھی افسوس ہے۔۔انہوں نےآگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ فائر فائٹرز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کی زندگیاں بچائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو اور کولنگ کا عمل مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ادارے آپریشن جاری رکھیں۔ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026