گل پلازہ سانحہ: اموات 26 ہو گئیں، مزید لاشیں ناقابل شناخت، سرچ آپریشن جاری
Web Desk
20 January 2026
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں پیش آنے والے سانحے میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران رات گئے مزید دو لاشیں ملیں اور اسپتال منتقل کی گئی چھ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق متوفین کی شناخت کے لیے 48 اہل خانہ کے نمونے جمع کیے جا چکے ہیں اور تمام نمونے سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ جامعہ کراچی میں انٹرنیشنل سینٹرفارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے ساتھ کیے جائیں گے۔ جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء بھی لائے گئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔
لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے بعد اب یہ تعداد 83 ہو گئی ہے۔ گل پلازہ میں فائربریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں، اور گراؤنڈ فلور اور پہلے فلور کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو کے مطابق دوسرے اور تیسرے فلور میں ریسکیو اہلکار کٹر کی مدد سے گرل کاٹ کر کارروائی کر رہے ہیں۔ چھت سے 20 گاڑیاں، 12 موٹرسائیکلز اور رکشہ بھی نکال لیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026