LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افرادکی تعداد67ہوگئی، 77لاپتہ، عمارت مخدوش قرار، گرانے کی سفارش

Web Desk

22 January 2026

کراچی میں گل پلازہ میں انسانی المیے کے بعد ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 67ہوچکی ہے جبکہ 77افرادلاپتہ ہیں۔۔ آگ سے شدید متاثرہ گل پلازہ کومخدوش قراردیتے ہوئے گرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کراچی جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق گل پلازہ کی آگ صرف شارٹ سرکٹ کہہ کر نہیں چھوڑ سکتے، مکمل تحقیقات ہوں گی۔۔انہوں نے بتایاکہ تقریباً 67 افراد جاں بحق ہوئے، 73افراد لاپتا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔جس میں ڈی این اے سے 8 افراد کی شناخت ہوئی یے، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا یے، ملبہ کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جاوید نبی کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو اہلکاروں کو بھیج رہے ہیں ، مشینری کو اس لیے روک رہے کہ ریسکیو ورکرز کو اندر جانا ہے، عمارت کی حالت بہت خراب ہے کسی بھی وقت گرسکتی ہے، عمارت کا 40 فیصد حصّہ گرا ہوا ہے اس کو چھوڑ کر باقی کو سرچ کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا کہ کونسے دروازے بند تھے کونسے کھلے تھے، اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے، جس کی بھی غفلت سامنے آئی، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ادھرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے آگ سے متاثرہ گُل پلازہ  کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے گرانے کی سفارش کردی ہے۔ دونوں اداروں کی تکنیکی کمیٹی نے جمعرات کو گل پلازہ کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ گل پلازہ کو ریسکیو آپریشن کے بعد گرادیا جائے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل پلازہ ہے، ہفتے کی شب آگ لگنے کے بعد پورا پلازہ جل گیا تھا۔ایس بی سی اے نے بتایا کہ گل پلازہ سے متصل عمارتوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے۔