LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف

گل پلازہ آگ حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی

Web Desk

18 January 2026

کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے دوران لاپتہ افراد کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔ چیف فائر افسر کے مطابق، آگ کا تقریباً 80 فیصد حصہ قابو پا لیا گیا ہے اور دو سے تین گھنٹوں میں کولنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کی حالت انتہائی خستہ حال ہے اور کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے، جبکہ عمارت جھکنا بھی شروع ہو گئی ہے۔

آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کے دو فائر ٹینڈر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں ابھی بھی موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھی جا سکے۔