LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف

گل پلازہ آتشزدگی: تاجروں نے نقصان کے ازالے اور ریسکیو میں تعاون کا مطالبہ کردیا

Web Desk

18 January 2026

کراچی: گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد تاجر رہنما مزمل چیپل، محمد اسماعیل اور محمد صدق ایرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ ہونا چاہیے اور ریسکیو آپریشن میں فوری تعاون کی ضرورت ہے۔

مزمل چیپل نے کہا کہ جو افراد جا چکے ہیں ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، شہید ہونے والوں کی تعداد چھ ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تقریباً 40 افراد ابھی بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

صدر محمد اسماعیل نے کہا کہ عمارت بنانے میں بہت کام کیا گیا، اور اب دیکھنا ہے کہ متاثرین کی کس طرح مدد کی جائے۔ انہوں نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ آگ لگنے کے ایک گھنٹے بعد پہلی گاڑی پہنچی۔

نائب صدر محمد صدق ایرانی نے کہا کہ دوسری ریسکیو گاڑی بھی دیر سے پہنچی اور حکومت نے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ گل پلازہ میں 510 اقسام کی دکانیں موجود ہیں اور ابھی تک زندہ افراد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاجر رہنماوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اندر موجود لوگوں کا حافظ ہو۔