گل پلازہ آتشزدگی: بلڈنگ میں آگ بجھانے کے آلات، ہنگامی اخراج کے انتظامات نہیں تھے، رپورٹ
Web Desk
18 January 2026
کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعلق حکام کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں سنگین حفاظتی کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ موجود نہیں تھی اور عمارت میں آگ بجھانے کے انتظامات بھی ناکافی تھے، جس کے باعث تنگ داخلی و خارجی راستوں کی وجہ سے فائر فائٹنگ میں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1995 میں تعمیر ہونے والی یہ عمارت ابتدائی طور پر بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک محدود تھی، جبکہ 2003 تک مختلف اوقات میں تین اضافی فلورز تعمیر کیے گئے۔
عمارت میں دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہو گئی تھی، جس سے آگ کے پھیلاؤ اور انتظامی مشکلات میں اضافہ ہوا۔
گل پلازہ میں ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گراؤنڈ فلور پر آگ لگی، جو تیزی سے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ اس حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور عمارت کے کئی حصے شدید نقصان کا شکار ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
23 October 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
23 October 2026
عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ
23 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
23 October 2026
23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
23 October 2026
پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان
23 October 2026