LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

کراچی: گل پلازہ کے بعد رمپا پلازہ بھی غیر محفوظ قرار

Web Desk

21 January 2026

کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ملحقہ رمپا پلازہ کو بھی غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

ایس بی سی اے کے مطابق گل پلازہ کے ملبے سے رمپا پلازہ کے ستون متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث عمارت کے خطرناک حصوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ادارے نے رمپا پلازہ کی انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ خطرناک حصوں کا کسی بھی صورت استعمال نہ کیا جائے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ رمپا پلازہ میں کسی بھی غیر قانونی یا غیر اجازت شدہ سرگرمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری طرف سانحہ گل پلازہ میں مزید تین لاشوں کی شناخت کے بعد شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 17 لاشیں تاحال ناقابل شناخت ہیں اور 50 خاندانوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں تیسری منزل تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ پہلی اور دوسری منزل کو پہلے ہی کلیئر کیا جا چکا ہے۔ جلد ہی ملبہ ہٹانے کا عمل تیز کیا جائے گا۔