گل پلازہ سانحہ: دکانداروں سے یکجہتی، آج مارکیٹیں بند رہیں گی، محمد عرفان
Web Desk
19 January 2026
کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر آج سوگ منایا جائے گا اور مختلف مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی۔ صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے دکانداروں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یہ اعلان کیا ہے۔
رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے تاجروں کو اربوں روپے کے نقصان سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ متعدد دکاندار اور ان کے ملازمین عمارت میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج مارکیٹیں بند رکھ کر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گل پلازہ کی جلی ہوئی عمارت سے مزید دو لاشیں نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ 22 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ اتوار کی شب گل پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں عمارت میں قائم بارہ سو سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں اور تاجروں کو اربوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
24 October 2026
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
24 October 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
24 October 2026
آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
24 October 2026
فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار
24 October 2026
پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں
24 October 2026
پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی
24 October 2026
وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع
24 October 2026