LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف

کراچی: گل پلازا کی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

Web Desk

19 January 2026

کراچی: گل پلازا میں لگنے والی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے، تاہم کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔ جلی ہوئی عمارت سے مزید چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے، جبکہ 22 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق پلازا میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جا رہا ہے جبکہ ہتھوڑوں کی مدد سے بعض دیواریں بھی گرائی جا رہی ہیں تاکہ اندر پھنسے افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازا کی تیسری منزل پر کسی شخص کے پھنسے ہونے کے امکان پر اتوار کی رات فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

جلی ہوئی دکانوں میں محدود سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران ریسکیو ورکرز نے صدائیں لگا کر زندگی کی تلاش کی اور جائے حادثہ پر تھرمل کیمرے نصب کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک بچے سمیت تین افراد کے اعضا بھی ملے، جنہیں سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے موبائل نمبرز حاصل کر لیے گئے ہیں، اور 20 سے زائد افراد کے فونز کی آخری لوکیشن گل پلازا کے اطراف ظاہر ہو رہی ہے۔