ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال کا آغاز، تین وزراء سے استعفوں کا مطالبہ
Web Desk
8 August 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتوں کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے پُرامن ہڑتال شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیرِ مواصلات عبد العلیم خان سمیت حکومتی نمائندوں سے ملاقاتوں کے باوجود حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ ٹرانسپورٹرز نے پہلے سے لوڈ شدہ گاڑیوں کو سامان ان لوڈ کرنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کسی بھی گاڑی کو نیا سامان لوڈ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ روڈ بلاک کر کے شہریوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا، تاہم کراچی میں تین بڑے احتجاجی کیمپ (ماڑی پور، لنک روڈ پورٹ قاسم اور سپر ہائی وے کاٹھور) قائم کر دیے گئے ہیں۔
ٹرانسپورٹ اتحاد نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک اور پنجاب کے وزراء مریم اورنگزیب اور بلال اکبر پر غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک شہزاد اعوان نے متنبہ کیا کہ اگر 3 روز کے اندر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تین صوبوں کے گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤسز کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا
7 October 2026
عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026
امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز
7 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026