عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
Web Desk
17 February 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 90 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4,920 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی، اور اب فی تولہ سونا 5,14,762 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 7,716 روپے کم ہو کر 4,41,325 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کمی کے بعد 8,014 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی 129 روپے سستی ہو کر 6,870 روپے کی سطح پر آ گئی۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026