سونے کی قیمت میں تیزی، چاندی سستی ہو گئی
Web Desk
14 February 2026
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 785 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 70 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 42 ڈالرز پر پہنچ گیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 46 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہو کر 77.35 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی رد و بدل دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026